ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل ہائی وے کی توسیع؛ بھٹکل میں 300 میٹر فلائی اوور کی سفارش

نیشنل ہائی وے کی توسیع؛ بھٹکل میں 300 میٹر فلائی اوور کی سفارش

Thu, 15 Sep 2016 23:25:51    S.O. News Service

بھٹکل 15/ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے کی توسیع کے معاملے میں مختلف مقامات پر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کو صلاح و مشورہ دینے والی انجینئرنگ کمپنی ایکوم ایشیا لمیٹیڈ اور روڈیاک کنسلٹ پرائیویٹ  لمیٹیڈ نے کچھ اہم سفارشات کی ہیں۔ جسے قبول کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی نے اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے کے توسیعی منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی ویسٹ کوسٹ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ کومناسب ہدایت جار ی کی ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نیشنل ہائی وے 66 پر گوا سے کنداپور کے93.70 سے 283.300 کلو میٹر تک ہونے والے توسیعی کام میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اس میں بھٹکل میں 300میٹرکا ایک فلائی اوور بریج، ہوناور میں 2 جنکشن کے علاوہ آورسا، ہلدی پور،کرکی اور شیرالی میں عوامی رہائشی علاقہ ہونے کی بنیاد پر ہائی وے کی چوڑائی کو30میٹر تک محدود رکھنا شامل ہے۔ ہوناور تعلقہ میں ابھی سابقہ منصوبے کے مطابق توسیعی کام تیز رفتاری سے جاری ہے، لیکن یہاں پر زیادہ نشیبی علاقہ ہونے اور عوامی ہلچل زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں 2 جنکشن بنانے کا نیا فیصلہ لیا گیا ہے۔

بھٹکل میں بھی منظور شدہ منصوبے کے تحت ہی کام جاری ہونے کے باوجود ایک تین سو میٹر لمبا فلائی اوور تعمیر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹھیکے دار کمپنی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ یہاں پر بس اسٹائنڈ اور دیگر کراس روڈ پر جنکشن بھی تعمیر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

شراوتی بریج کی مرمت:  نیشنل ہائی وے کی مذکورہ صلاح کار انجینئرنگ کمپنی نے بتایا ہے کہ ہوناور میں شراوتی ندی پر واقع ضلع کے سب سے لمبے پل کی انتہائی خستہ حالت دیکھتے ہوئے اس کی بھی مرمت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے کے تحت پرانے پل کی بغل میں ہی دوسرا نیا پل تعمیر کیا جارہا ہے۔ مگر موجودہ پل پر ٹریفک بہت زیادہ ہوگئی ہے اور پل کی حالت انتہائی کمزور ہوجانے سے کسی بڑے حادثے کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے۔ اس وجہ سے پُل کی مرمت کا کام جلد از جلد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
 


Share: